
یکم جنوری بروز اتوار ضلعی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی قائدین پاکستان عوامی تحریک خان عبدالقیوم خان، سینئر نائب صدر پنجاب اور زاہد الیاس میر نائب صدر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ اختشام نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرائض کاشف عمر مصطفوی نے سرانجام دئیے۔


اس موقع پر صوبائی قائدین کے ساتھ ساتھ ضلعی امیر تحرےک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ، عارف امین چوہدری، چوہدری منیر اور حاجی سرفراز احمد چوہدری نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور آخر پر متفقہ رائے سے پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس کی مطابق حاجی سرفراز چوہدری صدر، مدثر احمد سلہریا نائب صدر، یونس القادری جنرل سیکرٹری، زاہد نعمان قاضی سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میاں رضوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طاہر خاں د±رانی سیکرٹری فنانس، ملک امجد محمود چاند سیکرٹری انفارمیشن اور ملک آصف اعوان آرگنائزر کا انتخاب کیا گیا۔
اجلاس کا اختتام ملک کی ترقی و سلامتی کی دُعا سے ہوا۔
رپورٹ: ملک امجد محمود چاند (سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ


